25 اپریل 2015 - 11:34
بحران شام پر خاموشی مسئلے کا حل نہں: بشار جعفری

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حامی ممالک کے سامنے خاموشی اختیار کرنے سے شام کے بحران کا حل نہیں نکل سکتا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام میں انسانی بحران کے حل کے بارے میں بات چیت، دہشت گردوں کو اپنی سرزمین فراہم کرنے والے ممالک کے بارے میں خاموشی اختیار کر کے ممکن نہیں ہے- بشار الجعفری نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہماری اصلی مشکل یہ ہے کہ بعض فریق شام میں رونما ہونے والے انسانی المیے سے غلط فائدہ اٹھاتےہوئے اپنے مداخلت پسندانہ منصوبوں پر عملدرآمد میں کوشاں ہیں اور ہم یہاں یہ بات کہنا چاہیں گے کہ شام میں انسانی بحران کے حل کے بارے میں بات چیت، دہشت گردوں کو اپنی سرزمین فراہم کرنے والے ممالک کے بارے میں خاموشی اختیار کر کے ممکن نہیں ہ- انھوں نے کہا کہ یہ بات مکمل طور پر واضح ہے کہ جب تک بعض ممالک شام کے بحران کے حل کے لئے بیرونی مداخلت کے بغیر قومی مذاکرات انجام دیۓ جانے پر یقین پیدا نہیں کریں گے اس وقت تک اس بحران کا حل ممکن نہیں ہے ۔ بشار الجعفری نے کہا کہ دو روز قبل سعودی عرب نے جو دھمکی دی تھی اور شام میں اس نے اپنی حماقت کے دہرائے جانے کا ذکر کیا تھا، اس پر سلامتی کونسل نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ایسے بہت سے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی نے شام میں جارحانہ کاروائیوں میں موثر کردار ادا کیا ہے اور اس نے شامی عوام کی توہین کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے حتی کہ اس نے شامی فوج کو بدنام کرنے کے لئے کیمیاوی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا ہے۔

.......

/169